News Image
News Image 1
News Image 2
احسن اقبال نے کہا سی پیک نے پاکستان اور چین دوستی کو نئ بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔ سی پیک پاکستان کی معیشت کے لئے آکسیجن ہے- انہوں نے کہا توانائی اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری نے معیشت میں گروتھ پیدا کی ہے - سی پیک کی کامیابی کے لئے ملک میں اتفاق رائے ہے - تمام جماعتیں اور صوبائی حکومتیں سی پیک کی بھرپور حمایت کرتی ہیں -احسن اقبال نے کہا انفاسٹکچر منصوبوں کے ساتھ عوامی مفاد کے منصوبے بھی شروع کئے گئے ہیں - پاکستان 2025 وژن میں ترقی محض سرمایہ کی افزائش کا نام نہیں اس کا ہدف غربت کا خاتمہ ہے - سی پیک منصوبوں نے توانائی کے بحران پہ قابو پانے میں مدد دی ہے - بجلی کی فراہمی سے صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، روزگار  پیدا ہو رہا ہے - سی پیک کے ذریعہ پاکستان کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے - گوادر بندرگاہ ایشیا کی صف اوّل کی بندرگاہ بن کر ابھرے گی - گوادر میں بنیادی انفراسٹکچر تعمیر کیا جا رہا ہے - سی پیک منصوبوں کو ٹھوس فیزیبیلیٹی سٹڈیز کی بنیاد پر منظور کیا جاتا ہے - سی پیک دنیا میں علاقائی تعاون کے نمایاں ترین منصوبوں میں شامل ہو چکا ہے - پاکستان وسطی ایشیا ، چین اور جنوبی ایشیا کو جوڑنے کا کاریڈور ہے - سی پیک کے 9 صنعتی زون ملک میں روزگار کے نئے موقع پیدا کریں گے-  ٹیکس ، کسٹمز اور سفر کی پالیسیوں کو ہم آہنگ کرنا ضروری ہے تاکہ کارگو اور افراد با آسانی آ جا سکیں - مستقبل میں نجی شعبہ کا کردار اہم ہو گا -