CPEC offers enormous potential to boost national economy and reduce poverty: Khusro Bakhtyar
Chinese ambassador expresses satisfaction over the pace of CPEC projects
ISLAMABAD, September 20, 2019: Federal Minister for Planning, Development & Reform Makhdum Khusro Bakhtyar has said that ongoing phase of CPEC will bring about socio-economic benefits for the welfare of the people, noting that the bilateral framework agreement has now entered into the second phase with focus on poverty alleviation, agriculture and industrial cooperation.
Federal Minister was talking to Chinese ambassador Yao Jing who called on him at Islamabad on Friday. Deputy Chairman Planning Commission Mohammad Jehanzeb Khan, Secretary Planning Zafar Hasan, and senior officials of the Ministry were also present in the meeting.
Minister stated that CPEC offers enormous potential to boost national economy and reduce poverty. The Minister discussed future projects which would be included under CPEC including petroleum and petro chemical plant, dams, refinery and gas pipeline. The pace of CPEC projects has accelerated after the incumbent government came into power, said the minister.
During the meeting, various matters related to CPEC projects and holding of the next Joint Cooperation Committee (JCC) which would be held in Islamabad in November came under discussion. The Chinese ambassador Yao Jing expressed satisfaction over the progress of CPEC projects and hoped that bilateral partnership between the two friendly countries will further strengthen in future.
20 ستمبر 2019
سی پیک کا موجودہ مرحلہ لوگوں کے لیے معاشی فوائد لے کر آئے گا ، خسرو بختیار
چینی سفیر کا سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ سی پیک موجودہ مرحلہ پاکستانی عوام کے لیے معاشی فوائد لے کر آئے گا ، انھون نے کہا کہ سی پیک اب دوسرے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے جس میں غربت کے خاتمے ، زراعت اور صنعتی تعاون پر توجہ دی جائے گی ۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے بروز جمعہ چین کے سفیر یاو جنگ سے ملاقات کی ، ملاقات میں ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان ، سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن اور وزارت کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک قومی معیشت کو مزید فروغ دینے اور غربت کے خاتمے میں مددگار ثابت ہو گا ۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقتدار میں آتے ہی سی پیک منصوبوں کی رفتار تیز ہو گئی ہے۔ ملاقات میں مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جو سی پیک میں شامل کیے جائیں گے جن میں پیٹرو کیمیکل پلانٹ ، ڈیمز، ریفائنری اور گیس پائپ لائن کے منصوبے شامل ہیں ۔
ملاقات کے دوران سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں کے معاملات بشمول نومبر کے مہینے میں ہونے والی مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس بھی زیر بحث آئے۔ چینی سفیر یاؤ جِنگ نے سی پیک منصوبوں کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں دوست ممالک کے مابین دوطرفہ شراکت مستقبل میں مزید مضبوط ہوگی۔