News Image

The Council to provide a platform for regular consultation between the Government and business community on matters related to private sector investments and push forward industrial cooperation under CPEC.

 
ISLAMABAD, April 5 , 2019:   Federal Minister for Planning, Development & Reform Makhdum Khusro Bakhtyar along-with Advisor to PM on Commerce, Industry & Textile Abdul Razak Dawood co-chaired the first meeting of the CPEC Business Council here in Islamabad on Friday.

Speaking on the occasion, Minister for Planning said that purpose behind establishing the forum is to create an interface between the Government and business community and take forward the industrial cooperation between Pakistan and China to new heights for mutual benefit. Through industrial cooperation, we also want to address trade imbalance, broaden market access for agricultural products and encourage B2B cooperation between the two countries, stated the Minister.

Makhdum Khusro said that scope of CPEC has been expanded with focus on industrial and agriculture cooperation, socio-economic development, trade and market access. The Minister expressed optimism that creation of CPEC Business Council, with representation from private sector leading associations and companies in various areas, will accelerate the pace of industrialization under the umbrella of mega project. The Minister said that focus is to boost Pakistan’s industrial capacity through joint ventures in priority areas, relocation of labor-intensive export led industry, SME’s collaboration and enhance vocational training capacity.

Advisor to PM Abdul Razak Dawood said that after implementation of early harvest projects of energy and infrastructure under CPEC, the stage is now set to expedite the industrial collaboration which will help to attract private investments and diversify the country’s exports. He added that we are in the second phase of CPEC where industrialization and agriculture growth would be the main goals of the current regime. Special Economic Zones (SEZs) have been the engine of growth for many developing states around the world for the last few decades and it’s the high time for Pakistan to convert its SEZs into growth hubs.

The Advisor hoped that SEZs would attract investment from diversified sources because they offer a combination of tax-and-tariff incentives, streamlined customs procedures and less regulation. The production of finished goods is the topmost priority, which will help Pakistan in reducing trade deficit.

Earlier, Chairman Board of Investment Haroon Sharif welcomed all the members to the first meeting of the council and said that BOI will serve as Secretariat for the CPEC Business Council adding that a dedicated team of professionals has been hired in this regard. He said that BOI is improving its capacity to deal with matters of industrial cooperation with China and urged the members to come up with tangible suggestions in this regard.

Secretary Planning Zafar hasan, Project Director CPEC Hassan Daud and representatives from leading associations and companies also attended the meeting.

Secretary to the Council, Executive Director General BOI, Ms. Fareena Mazhar briefed the members on the progress in SEZ's and incentive packages under the industrial cooperation.

وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار اور مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد کی مشترکہ صدارت میں سی پیک بزنس کونسل کا پہلا اجلاس خصوصی اقتصادی زونز پر پیشرفت اور صنعتی تعاون کیلئے مراعاتی پیکیج کے بارے میں بریفنگ دی گئی سی پیک بزنس کونسل کی تخلیق اور اس میں نجی شعبہ، اہم تنظیموں اور کمپنیوں کی نمائندگی سے پاکستان میں صنعتکاری کے کام میں تیزی آئے گی، ترجیحی شعبہ جات میں مشترکہ منصوبوں کے ذریعے ووکیشنل ٹریننگ کی استعداد بڑھانے، ایس ایم ای کے تعاون اور پاکستان کی صنعتی استعداد کار پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے،مخدوم خسرو بختیار سی پیک کے تحت انفراسٹرکچر اور توانائی کے ارلی ہارویسٹ منصوبوں پر عملدرآمد سے صنعتی تعاون میں تیزی کے مراحل سے برآمدات کو نئی جہت ملے گی، عبدالرزاق داﺅد اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، صنعت و ٹیکسٹائل عبدالرزاق داﺅد کے ہمراہ سی پیک بزنس کونسل کے پہلے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ اس موقع پر وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ اس فورم کے قیام کا مقصد حکومت اور تاجر برادری کے درمیان رابطوں کے ساتھ ساتھ پاکستان اور چین کے مابین صنعتی تعاون کو باہمی مفاد کی نئی بلندیوں تک پہنچانا ہے، صنعتی تعاون کے ذریعے ہم تجارتی عدم توازن، وسیع پیمانے پر زرعی مصنوعات کیلئے مارکیٹس تک رسائی اور دونوں ملکوں کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ چین۔پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کا دائرہ کار صنعتی اور زرعی تعاون کے ساتھ ساتھ سماجی و اقتصادی ترقی، تجارت اور مارکیٹ تک رسائی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے اسے وسعت دینا ہے۔ مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ سی پیک بزنس کونسل کی تخلیق اور اس میں نجی شعبہ، اہم تنظیموں اور کمپنیوں کی نمائندگی سے پاکستان میں صنعتکاری کے کام میں تیزی آئے گی۔ ترجیحی شعبہ جات میں مشترکہ منصوبوں کے ذریعے ووکیشنل ٹریننگ کی استعداد بڑھانے، ایس ایم ای کے تعاون اور پاکستان کی صنعتی استعداد کار پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ سی پیک کے تحت انفراسٹرکچر اور توانائی کے ارلی ہارویسٹ منصوبوں پر عملدرآمد سے صنعتی تعاون میں تیزی کے مراحل سے نہ صرف نجی سرمایہ کاروں کیلئے کشش ہو گی بلکہ ملک کی برآمدات کو بھی نئی جہت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں ہیں جہاں صنعتکاری اور زرعی ترقی موجودہ دور حکومت کے بڑے اہداف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل اقتصادی زونز ترقی کی راہ پر گامزن ممالک کیلئے گذشتہ کئی دہائیوں میں ترقی کا انجن رہے ہیں جبکہ پاکستان میں بھی سپیشل اقتصادی زونز ترقی کے حب میں تبدیل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ خصوصی اقتصادی زونز سرمایہ کاروں کو اپنی جانب کھینچیں گے کیونکہ حکومت نے ٹیکس اور ٹیرف میں مراعات دی ہیں، کسٹم کے طریقہ کار کو بہتر بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشیاءتیار کرکے برآمد کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے اس سے پاکستان کے تجارتی خسارہ میں کمی واقع ہو گی۔ قبل ازیں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے کونسل کے پہلے اجلاس میں شریک ممبران کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک بزنس کونسل کیلئے سرمایہ کاری بورڈ سیکرٹریٹ کے طور پر خدمات سرانجام دے گا، چین کے ساتھ صنعتی تعاون کے معاملات سے نمٹنے کیلئے سرمایہ کاری بورڈ اپنی استعداد میں بہتری لا رہا ہے۔ انہوں نے ممبران پر زور دیا کہ وہ اس ضمن میں ٹھوس تجاویز دیں۔ سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن، پراجیکٹ ڈائریکٹر حسن داﺅد اور مختلف تنظیموں اورکمپنیوں کے نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ کونسل کی سیکرٹری ایگزیکٹو جنرل سرمایہ کاری بورڈ فارینہ مظہر نے کونسل کے ممبران کو خصوصی اقتصادی زونز پر پیشرفت اور صنعتی تعاون کیلئے مراعاتی پیکیج کے بارے میں بریفنگ دی۔