News Image

China appreciates Pakistan’s efforts to fast track CPEC:
 
ISLAMABAD: April 2, 2019: Mr. Yao Jing, Chinese Ambassador in Islamabad called on Federal Minister for Planning, Development & Reform Makhdum Khusro Bakhtyar. The Ambassador appreciated Government of Pakistan’s efforts to fast track the China-Pakistan Economic Corridor projects particularly the groundbreaking of western route. Minister for Planning hailed China’s support for implementation of Gwadar Airport project.

Secretary Planning Zafar Hasan, Member Private Sector Asim Saeed, Project Director CPEC Hasan Daud and senior officials were also present on the occasion.

Makhdum Khusro said that the present Government attaches top priority to the development of Gwadar, highlighting that Prime Minister Imran Khan in his recent visit to Balochistan performed groundbreaking of the Rs. 65 billion Zhob-Kuchlak section of western route, Rs. 17 billion project of transmission line for Makran coast, Rs. 23 billion new Gwadar Airport project, hospital as well as vocational institute. The implementation of 300 MW energy project in Gwadar will be aligned with the development of Gwadar.

Minister said that CPEC has gained momentum and efforts would be made to continue the same pace in future. He stated that first special economic zone at Rashakai will be launched soon in order to enter into the implementation stage of Pak-China Industrial Cooperation. He further said that cooperation will be further strengthened by formal framework agreement focusing on joint ventures, and B2B cooperation. The Minister emphasized the need for robust cooperation between the business communities of the two countries. ‘We should move towards Pak-China Business Forum with representatives from leading companies of the two countries in various areas’, said the Minister.

During the meeting, deliverables for the proposed visit of the Prime Minister to China to participate in the second Belt & Road Forum this month came under discussion regarding areas of industry cooperation, agriculture, socio-economic development and infrastructure.

The Minister called for cooperation in agriculture, fisheries and livestock sectors between the two countries to benefit from the enormous potential this area offers.

پاکستان اور چین کا  سی پیک پر تیز رفتار ترقی جاری رکھنے پر اتفاق 

چین کا سی پیک کی رفتار تیز کرنے پر پاکستان کو خراج تحسین


اسلام آباد، 2 اپریل 2019

اسلام آباد میں چینی سفیر یاوجنگ نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار سے منگل کے روز ملاقات کی ۔ اس دوران انھوں نے حکومت پاکستان کی جانب سے سی پیک کے منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے کی کاوشوں بالخصوص مغربی روٹ کی شروعات کو سراہا ۔ 

وفاقی وزیر خسرو بختیار نے گوادر ائیرپورٹ منصوبے کے تعمیراتی کام کے آغاز پر چینی حکومت کی تعریف کی۔

اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن ، ممبر پرائیویٹ سیکٹر عاصم سعید ، پروجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک  حسان داود اور وزارت کے اعلی حکام نے شرکت کی ۔ 

مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ موجودہ حکومت گوادر کی ترقی کو ترجیح دیتی ہے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان  نے بلوچستان کے حالیہ دورے میں 65 ارب روپے کی لاگت کا مغربی روٹ کے ژوب کچلاک سیکشن ، 17 ارب روپے کی لاگت کا مکران ساحل کے لئے ٹرانسمیشن لائن بچھانے ، 23 ارب روپے کی لاگت کا نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ ، ہسپتال اور ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کی بنیاد رکھی ۔ انھوں نے مزید کہا کہ گوادر میں 300 میگاواٹ توانائی کے منصوبے کی تکمیل گوادر کی ترقی میں مددگار ثابت ہو گی ۔ 

وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک منصوبوں پرتیز رفتاری کے ساتھ کام جاری ہے اور مستقبل میں بھی اسی رفتار کے ساتھ کام جاری رہے گا ۔ خسرو بختیار نے کہا کہ رشکئی میں جلد ہی اسپیشل اکنامک زون کی بنیاد رکھی جائے گی ۔ جس کے ساتھ پاک چین صنعتی تعاون کا مرحلہ عملی شکل اختیار کر جائے گا ، موجودہ حکومت پاک چین صنعتی تعاون کو ترجیحی بنیادوں پر استوار کرنا چاہتی ہے اور اس ضمن میں باقاعدہ فریم ورک ایگریمنٹ کے ذریعے تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی ، 
وفاقی وزیر نے دونوں ملکوں کی کاروباری کمیونٹی کے درمیان مضبوط تعاون کی ضرورت پر زور دیا ۔ انھوں نے کہا کہ پاک چین بزنس فورم تشکیل دیا جائے جس میں دونوں ممالک کی معروف کمپنیوں کے نمائندے شامل ہوں۔

ملاقات کے دوران، رواں ماہ چین میں دوسری بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں وزیر اعظم عمران خان کی شرکے اور دورے کا ایجنڈہ بھی زیر بحث آیا، فورم میں صنعتی تعاون ، زراعت، سماجی و معاشی ترقی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون کو فروع دینے کی کوشش کی جائے گی۔ 

وفاقی وزیر نے دونوں ممالک کے درمیان زراعت، ماہی گیری و لائیوسٹاک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا تاکہ ان شعبوں میں موجود مواقعوں سے بھر پور استفا دہ کیا جاسکے۔