Islamabad, February 13, 2019: The Chinese Ambassador to Pakistan Mr. Yao Jing called on Minister for Planning, Development & Reform Makhdum Khusro Bakhtyar here on Wednesday. Matters of mutual interest including progress on China Pakistan Economic Corridor (CPEC) projects came under discussion during the meeting.
The meeting was also attended by Secretary Planning Zafar Hasan and Project Director CPEC Hasaan Daud Butt.
Minister PD&R highlighted the need to expedite progress on Gwadar projects such as New International Airport, Hospital, Vocational Institutes and Power Plant. These projects would not only create conducive environment for future investment but would help to upgrade facilities for local population, he added. He said that ground is set to attract more trilateral investment here in future.
He intimated that stakeholders’ consensus has been achieved on Gwadar City Master Plan and the document would be finalized at the earliest.
Minister appreciated that Chinese experts on Socio Economic Development are visiting Pakistan this month to discuss cooperation in agriculture, education, medical treatment, poverty alleviation, water supply and vocational training projects. He hailed Chinese Government for financial support to initiate pilot projects for poverty alleviation and informed that Pakistan side will identify sites for workable as well as impact creating projects with the input of provincial governments in the same sector.
Mr. Bakhtyar reiterated that all measures would be taken to fast track the industrial cooperation by ensuring development of Special Economic Zones. Ground breaking of the Rashakai SEZ will be done soon, Minister informed. He told that federal government would facilitate in providing utilities such as power, gas supplies and road infrastructure to all SEZs under CPEC, aiming at speedy development of these projects.
He asked Chinese Government to encourage state-owned and private sector companies to explore investment opportunities in Pakistan.
Minister PD&R highlighted importance of agriculture sector development for Pakistan economic uplift and said that federal and provincial governments would come up with a viable road map for the forthcoming JWG meeting on agriculture. We promote technology transfer, trade facilitation & scientific as well technical cooperation in this important sector, he said. He also stated that Pakistan welcomes Chinese agriculture sector companies to explore investment opportunities in Pakistan for input supplies as well as in food production processing, logistics, marketing and exports in a vertically integrated way or through joint ventures with Pakistani companies.
Minister underscored the need to finalize preliminary design of Pakistan Railways ML-1 up gradation so that negotiation on financial matters may commence.
Both side agreed to start prepare tangible deliverable for the Prime Minister’s visit to China to participate in Belt and Road Forum, planned in April this year.
اسلام آباد، 13 فروری 2019
پاکستان میں چین کے سفیر یاو جنگ نے وفاقی وزیر برائے برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار سے بدھ کو ملاقات کی، اس دوران دو طرفہ دلچسپی کے امور بالخصوص پاک چین اقتصادی راہداری پر جاری پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن اور پراجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک حسان داود بھی ملاقات میں شریک رہے۔
وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ گوادر منصوبوں بشمول گوادر ائر پورٹ، ہسپتال، ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ اور پاور پلانٹ پر کام کی رفتار تیز کردی جائے، یہ منصوبے نہ صرف یہاں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگے بلکہ مقامی آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوجائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر میں سہ فریقی سرمایہ کاری کیلئے حالات ساز گار ہے۔ گوادر ماسٹر پلان پر تمام سٹیک ہولڈرز کا اتفاق رائے حاصل ہوگیا ہے جلد اس پلان کو حتمی شکل دے دی جائی گی۔
وفاقی وزیر نے سماجی و معاشی تعاون کے سلسلے میں رواں ماہ کے آخر میں چینی ماہرین کے دورہ پاکستان پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس دورے کے موقع پر پاکستان و چینی ماہرین زراعت، تعلیم، صحت، غربت کے خاتمے، آبنوشی اور تکنیکی تعلیم کے شعبے میں تعاون کا جائزہ لیں گے۔ وفاقی وزیر نے سماجی شعبے میں چین کے مالی تعاون کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر ایک روڈ میپ تیار کررہی ہے تاکہ اس شعبے میں جلد از جلد منصوبوں کا اجراء کیا جاسکیں۔
وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ صنعتی تعاون پر کام تیز کرتے ہوئے اقتصادی زونز کے قیام کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس ضمن میں خیبر پختونخوا میں رشکئی کے مقام پر سی پیک کے پہلے اقتصادی زون کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت گیس و بجلی کی فراہمی اور زون کیلئے شاہراہوں کی تعمیر کے سلسلے میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین نجی و حکومتی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے حوصلہ افزائی کرے۔
وفاقی وزیر نے اس موقع پر پاک چین زرعی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر جائنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس سے قبل روڈ میپ تیار کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم زراعت کے شعبے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی، چینی مارکیٹس تک رسائی، سائنسی اور تیکنیکی تعاون کے خواہاں ہیں۔ چینی کمپنیوں کو پاکستان کے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔
وفاقی وزیر نے زور دیا کہ پاکستان ریلویز ایم ایل ون منصوبے کی ڈیزائن کو فوری طور پر حتمی شکل دی جائے تاکہ اس منصوبےکی مالی معاملات پر مذاکرات کا آغاز کیا جاسکے۔
ملاقات میں فریقین نے ماہ اپریل میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان کے دورہ چین کیلئے تیاریاں شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا۔