Beijing: 8th May 2024: The Federal Minister Ahsan Iqbal held a meeting with President Tan Jiong of the China Development Bank (CDB).
Discussions ensued on CDB's support for various development endeavors in Pakistan, particularly in infrastructure, renewable energy, and industrial sectors.
President Tan Jiong reiterated the bank's unwavering commitment to supporting Pakistan's socio-economic development efforts.
The Federal Minister extended an invitation to President Tan Jiong to visit Pakistan and witness firsthand the accomplishments of key CPEC projects in the country.
پاک چین اقتصادی راہداری کا دوسرا فیز ۔ وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کی چین میں مالیاتی اداروں سے بھی ملاقات
پروفیسر احسن اقبال نے بیجنگ میں چینی مالیاتی اداروں کی قیادت سے بھی ملاقات کی جن میں چائنا ایکسپورٹ اینڈ کریڈٹ انشورنس کارپوریشن (SINOSURE) کے صدر مسٹر شینگ ہیتائی بھی شامل ہیں اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جس میں پن بجلی کے منصوبوں کی جلد تکمیل بھی شامل ہے۔ دونوں فریقوں نے مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے مقصد کو حاصل کرنے پر اتفاق کیا۔
وفاقی وزیر نے چائنہ ڈویلپمنٹ بینک (سی ڈی بی) کے صدر مسٹر تان جیونگ سے بھی ملاقات کی۔ دونوں فریقین نے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں بالخصوص انفراسٹرکچر، قابل تجدید توانائی اور صنعتی شعبوں میں سی ڈی بی کی معاونت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ سی ڈی بی کے صدر نے وفاقی وزیر کو ملک میں سماجی و اقتصادی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے حکومت پاکستان کی کوششوں کے لیے بینک کی جانب سے مسلسل تعاون کا یقین دلایا۔ وفاقی وزیر نے صدر سی ڈی بی کو ملک میں سی پیک کے کئی اہم منصوبوں کی کامیابی کا مشاہدہ کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔








