News Image
News Image 1
News Image 2

 

 
چین بیجنگ میں آئی ایم ایف کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی نے توانائی کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کی مدد سے اہم پیش رفت کی ہے۔ جہاں سوہ سے سترہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوا کرتی تھی آج سترہ گھنٹوں تک بجلی کی فراہمی ممکن ہوئی ہے ۔  انھوں نے کہا کہ پاکستان کی صنعتی پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ ریکارڈ کیا جاچکا ہے ، رواں مالی سال میں پاکستان5.8 فیصد شرح نمو حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے ، احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اپنے قومی، علاقائی اور دو طرفہ پروگرامز کو سی پیک کے تناظر میں عملی جامہ پہنا رہا ہے ،  سی پیک کی وجہ سے ملک کی تعمیراتی صنعت یعنی سٹیل، سیمنٹ، لاجسٹک اور سروسز سیکٹر کو زبردست فروغ ملا ہے ، انفراسٹرکچر منصوبہ کیساتھ ساتھ سی پیک کے تحت 9 اقتصادی زونز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ، پاک چین صنعتی تعاون کی وجہ سے ملک میں صنعتکاری کو فروغ ملے گا ، سی پیک کے معاملات کا جائزہ لینے اور تمام سیاسی جماعتوں کی اتفاق رائے کیلئے پارلیمانی کمیٹی فعال کردار ادا کررہی ہے ، احسن اقبال نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت تمام منصوبوں کے مختلف مراحل کا جائزہ لینے کیلئے ورکنگ گروپس کام کررہے ہیں، انہی گروپس کی جانب سے منظور کئے جانے والے منصوبے ملک میں مجموعی ترقی کا باعث بن رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ نجی شعبے اور چینی اکنامی کے مابین موجود خلیج کے خاتمے کیلئے کام جاری ہے ، پاکستان اور چینی جامعات کے قائم کنسورشئیم کے مدد سے سے دونوں ممالک کا کاروباری طبقہ قریب آئے گا