News Image
News Image 1
News Image 2
Islamabad, Jan 23, 2018: Mr. Lijian Zhao Deputy Chief of Mission (DCM) Chinese Embassy called on Shoaib Ahmad Siddiqui, the Secretary Planning, Development & Reform (PD&R) to discuss post 7th Joint Cooperation Committee situation and way forward for expediting China Pakistan Economic Corridor projects.
The meeting held in MPD&R was also attended by Hassan Daud, Project Director CPEC and officials from Chinese Embassy. 
Both the officials reviewed progressed on the CPEC initiatives and agreed on enhancing engagements in the light of decisions taken in 7th JCC meeting. 
Secretary PD&R, Shoaib Ahmad Siddiqui on this occasion highlighted that officials from both sides should play a proactive role to ensure early completion and execution of energy and transport infrastructure projects. 
Secretary said that the development of Special Economic Zones under CPEC has entered into an important phase where focused efforts are underway to ensure successful Pak-China industrial cooperation.  
Representative of Ministry Of Commerce, People's Republic of China has assured that all out efforts would be made to expedite early launch of projects where agreements are already signed and approved by JCC. 
Both the officials expressed satisfaction over preparation for first Gwadar Expo and inauguration of Gwadar Free Zone (Phase-1), planned to be held on Jan 29 and 30, this month. 
The expo has attracted huge interest of the local and international investors and so far over 120 companies have registered themselves to participate in this mega event.
پاکستان و چین کا سی پیک منصوبوں پر کام تیزکرنے  پر اتفاق
اسلام آباد ، 23جنوری، 2018  
چینی سفارتخانے کے نائب چیف آف مشن چاو لی چیان نے سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات شعیب احمد صدیقی سے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران ساتویں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی (جے سی سی ) کے فیصلوں اور سی پیک منصوبوں پر کام تیز کرنےکے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔وزارت منصوبہ بندی میں ہونے والے اس اجلاس میں پراجیکٹ ڈائیریکٹر سی پیک حسان داود اور چینی سفارتخانے کے حکام نے شرکت کی، ملاقات کے دوران سی پیک منصوبوں پر جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئےفیصلہ کیا گیا کہ ساتویں جے سی سی کے فیصلوں کی تناظر میں فریقین اعلیٰ سطحی رابطوں کا سلسلہ مزید بہتر بنائیں گے، اس موقع پر سیکرٹری شعیب صدیقی کا کہنا تھا  کہ توانائی اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کے شعبے میں جاری منصوبوں کی تکمیل اور نئے منصوبوں پر کام کی شروعات کیلئےفریقین کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کا سلسلہ اہم فیز میں داخل ہوگیا ہے لہذا اس تعاون کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر اقدامات یقینی بنانے ہوں گے، اس موقع پر چین کے وزارت کامرس کے نمائندے نے یقین دہانی کرائی کہ جو منصوبے جے سی سی نے منظور کئے ہیں یا جن کے معاہدوں پر دستخط ہوچکے ہیں ان  پر جلد ازجلد کام شروع کرنے کیلئے تمام تر  اقدمات ہوں گے، ملاقات میں 29و 30جنوری کو منعقد ہونے والی گوادر ایکسپو اور فری زون کے افتتاح کیلئے جاری کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، واضح رہے کہ بڑی تعداد میں مقامی و بین القوامی سرمایہ کاروں نے گوادر ایکسپو میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے اب تک 120 سے زائد کمپنیاں اس میگا ایوینٹ میں شرکت کیلئے باقاعدہ اندراج  کرچکی ہیں۔