News Image

وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کی وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال سے ملاقات 

ملاقات میں وفاقی وزارت منصوبہ بندی  اور صوبائی حکومت کے نمائندے بھی موجود 

چشمہ پاور پلانٹ، سکی کناری،  وارسک کنال اور دیگر منصوبوں پر تبادلہ خیال

پرویز خٹک کی جانب سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی کو سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے صوبائی سطح پر کئے گئے اقدامات پر بریفنگ

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی جانب سے کے پی کےحکومت کی اقتصادی راہداری منصوبوں میں خصوصی دلچسپی اور کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار 

 اگر خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی پہلے دن سے اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں اسی طرح سے شامل ہوتے تو اب تک بہت آگے نکل چکے ہوتے، احسن اقبال

آپ نے پہلے اس طرح سمجھایا بھی تو نہیں، پرویز خٹک کا جوابی شکوہ

سی پیک کی وجہ سے مختلف علاقے ایک دوسرے سے جڑنا شروع ہو گۓ ہیں اور آنے والے وقتوں میں مذید بہتری لائے جائے گی، احسن اقبال اور پرویز خٹک میں اتفاق

اقتصادی راہداری کی وجہ سے کوئٹہ سے گوادر کی طویل مسافت محض آٹھ گھنٹے تک محدود ہوگئی، احسن اقبال

جون 2017 تک گلگت چترال روڈ، رشکئی اقتصادی زون اور سرکلر ریلوے پشاور پر معاہدوں کو حتمی شکل دے دی جائے گی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور پرویز خٹک میں اتفاق 

گذشتہ دنوں ہونے والی SDGs کانفرنس میں کثیر تعداد میں کے پی کے حکومت کی نمائندگی نہایت ہی حوصلہ افزا تھی، احسن اقبال

 SDGs  کے تحت پسماندہ علاقوں کو اہمیت دی جارہی ہے تاکہ تاکہ وہاں کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جا سکے، احسن اقبال 

وفاق اور صوبوں کو باہم لڑانے کی سازشیں دم توڑ چکیں، احسن اقبال 

آج وفاق اور تمام اکائیاں متحد ہو کر ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں، احسن اقبال

سی پیک کی وجہ سے پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، احسن اقبال

 چین کی جانب سے قائم کردہ صنعتوں اور نئی مقامی صنعتوں کے لئے خام مال پاکستان ہی سے لیا جائے گا، احسن اقبال

پاکستان میں اقتصادی اور صنعتی زونز کے قیام سے ملک علاقائی اور عالمی  سطح پر پیداواری مرکز بن کر ابھرے گا، احسن اقبال