News Image

.

20 نومبر 2019

وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات اور اسپیشل انیشیٹیو اسد عمر نے وزارت کا چارج سنبھال لیا ۔ 

سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن نے وفاقی وزیر اسد عمر کو وفاقی ترقیاتی منصوبوں اور پبلک سیکٹر کے ترقیاتی پروگرام فنڈز جاری رقوم کے حوالے سے بریفنگ دی 

وفاقی وزیر اسد عمر کو ملک میں وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کے حوالے سے بھی برینفگ دی گئی ، بریفنگ میں وزارت کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی 

وفاقی وزیر کو پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی 

وزارت کو نئے اقدامات پر توجہ دینی ہو گی اور کام کے معیار کو مثالی بنانا ہوگا ، اور یقینی بنانا ہو گا کہ عوام کے پیسے کی بچت کی جا سکے ، اسد عمر 

وفاقی وزیر نے خصوصی معاشی زون ، سماجی و معاشی منصوبوں اور کم ترقی یافتہ علاقوں خصوصاً گوادر میں عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا ۔