چین کے شہر بیجنگ میں سی پیک کے چھٹی جائنٹ کو آپریشن کمیٹی سے قبل پاکستان اور چین کے سنئیر آفیسرز کا اہم اجلاس ہوا جس میں سی پیک میں شامل منصوبوں پر پیش رفت اور نئے متوقع پراجیکٹس کاجائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں پاکستان وفد کی قیادت سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات یوسف نسیم کھوکھر نے کی، اجلاس میں سیکرٹری برائے وزیر اعظم، ریلوے، انڈسٹریز، پانی و بجلی، چیف سیکرٹری بلوچستان اور وفاقی و صوبائی محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران سی پیک کے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا جبکہ اقتصادی راہداری منصوبے کے مستقبل کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی، جمعرات کو جے سی سی کا اہم اجلاس ہوگا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال کریں گے ، جے سی سی اکنامک کوریڈور پراجیکٹ کے تحت جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ نئے منصوبوں کی شمولیت بارے فیصلہ کرے گی