Blog Single

بیجنگ میں سی پیک کی چھٹی جے سی سی کے فیصلوں کے بارے میں وفاقی وزیر احسن اقبال اور وائس چیئرمین این ڈی آر سی کی جائنٹ پریس بریفنگ
چھٹی جے سی سی نے سی پیک منصوبوں پرہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا
سی پیک کے تحت توانائی کے شعبے میں آٹھ سو میگا واٹ کے منصوبے شروع ہوچکے ہیں، احسن اقبال
 اگلے سال پاکستان میں دس ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گریڈ میں شامل ہوگی جس میں پانچ ہزار سی پیک منصوبوں سے آئے گی، احسن اقبال 
 سی پیک کے تحت ٹرانسمشن لائن کے منصوبے کو منظوری دی گئی اور فوری کام کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی، احسن اقبال 
 اس ٹرانسمیشن لائن کے زریعے ملک کے جنوب میں پیدا ہونے والی بجلی نیشنل گریڈ میں شامل ہوگی ، وفاقی وزیر

ملک کے شمال میں بجلی کے دیگر منصوبوں پر فروری میں دوبارہ مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر 
 دریائے سندھ پر پن بجلے کے اہم منصوبے بھاشا ڈیم پر کام آگے بڑھانے کیلئے گروپ تشکیل دے دیا گیا جو اس منصوبے پر مزید کام کرے گا 
 ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کے دو بڑے منصوبےملتان سکھر اور حویلیاں تاکوٹ کے کے ایچ منصوبوں پر کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، احسن اقبال
 اسی شعبے کے دو مزید اہم منصوبے گوادر ایس بے ایکسپریس اور ائر پورٹ پر جلد کام شروع کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی، احسن اقبال
 کراچی تا پشاور ایم ایل ون ریلوے کی اپ گریڈیشن منصوبے کی جلد تکمیل پر اصولی اتفاق کیا گیا، وفاقی وزیر 
جنوری میں چین کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا جہاں حتمی منظوری پر بات چیت ہوگی، وفاقی وزیر 
 جے سی سی نے ملک کے چاروں صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ریل بیسڈ ماس ٹرانزٹ منصوبوں کی منظوری دے دی
ان میں گریٹر پشاور ماس ٹرانزٹ، کراچی سرکلر ریلوے،کوئٹہ ماس ٹرانزٹ شامل ہیں، وفاقی وزیر
اورنج لائن لاہور منصوبے کو بھی سی پیک کے فریم ورک میں شامل کیا گیا، وفاقی وزیر
 چین کی جانب سے ماس ٹرانزٹ کے یہ منصوبےپاکستان کے تمام صوبوں کے عوام کیلئے بڑا تحفہ ہے، احسن اقبال
 جے سی سی میں قراقرم ہائی وے تاکوٹ تا رائی کوٹ ایک سو چھتیس کلومیٹر شاہراہ کی بحالی پر اتفاق ہوگیا، احسن اقبال
خضدار بسیمہ شاہراہ کے اہم منصوبے کی منظوری دی گئی۔ احسن اقبال
ڈیرہ اسمعیل خان ژوب روڈ کو دو رویہ کرنے کا منصوبہ بھی منطور ہوگیا ہے، احسن اقبال 
 گوادر اپ گریڈیشن منصوبوں کی منظوری دی گئی تاکہ بندرگاہ کی استطاعت بڑھائی جاسکیں، احسن اقبال
صوبوں کی جانب سے بھیجے گئے منصوبوں میں کیٹی بندر سی پورٹ، نوکنڈی ماش خیل، چترال  سے چکدرہ اور میر پور مانسہر روڈ منصوبے کی اصولی منظوری دی گئی
 ٹیکنیکل فیزیبلٹی اورمزید ہوم ورک کیلئے یہ منصوبے ٹرانسپورٹ جائنٹ ورکنگ گروپ کو ریفر کردیے گئے، احسن اقبال
گوادرمیں تین سو میگا واٹ بجلی کے منصوبے کی منظوری اطمینان کا اظہار کیا گیا، وفاقی وزیر 
گوادر واٹر سپلائی سیکم پر فوری کام شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا، وفاقی وزیر 
 جے سی سی کیجانب سے گوادرماسٹرپلان کو مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی تاکہ گوادر کی گروتھ ان پلانڈ نہ ہو، وفاقی وزیر
گوادر فری زون و پورٹ ڈیویلپمنٹ کے مختلف منصوبے پر کام تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا ، احسن اقبال
گوادر کے اندر ماہی گیروں اور کشتی بنانے والوں کے روزگار کیلئے کام ہوگا،احسن اقبال 
گوادر ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے تعمیر کے کام کو مزید تیز کرنے پر اتفاق ہوگیا، احسن اقبال۔
انڈسٹریل کو آپریشن کے تحت صوبوں کی جانب سے منتخب زونز کی شمولیت کا فیصلہ ہوا، احسن اقبال 
 ابتدا میں رشکئی اکنامک زون، چائنہ اکنامک زون دابیجی ، بوستان اکنامک زون، چائنہ اکنامک زون شیخوپورہ، گلگت مخنداس ، اسلام آباداورپورٹ قاسم میں سٹیل میل کی اراضی پرانڈسٹریل پارک ، کشمیر میں بمبر صنعتی زون اورمومند ماربل انڈسٹریل زون کے مقامات کی نشاندہی ہوئی تھی 
چینی  وفد اگلے سال کے شروعات میں جائزہ لے گی اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے کا سلسلہ شروع ہوگا، احسن اقبال 
کوئٹہ واٹر سپلائی سکیم اور سٹیل میل کمپلیکس چینوٹ کی فزیبلٹی پر کام شروع ہوگا۔۔احسن اقبال 
جے سی سی نے سیکورٹی کیلئے نئے فورس کی تشکیل پر اطمینان کا اظہار کیا، وفاقی وزیر
 سی پیک کو انفراسٹرکچرو انرجی کے شعبے سے آگے بڑھاتے ہوئے ثقافت، زبان اور آرٹس تک بڑھانے پر اتفاق ہوا، احسن اقبا 
ڈیزاسٹر منجمنٹ و ایمرجنسی ریسپانس کیلئے تربیت فراہم کرنے پر اتفاق ہوا، احسن اقبال
 پانچ شعبوں کے اندر چین ٹرانسفر آف نالج کرے گا جس میں انڈسٹریل زون، رورل و اربن ڈیویلپمنٹ، ایگری کلچر، جاب کریشن اور ایس ایم ایز و واٹر ریسروسز منیجمنٹ شامل ہے، احسن اقبال 
سی پیک جے سی سی میں وزراء اعلیٰ کی شمولیت نے نئی طاقت دی ہے، احسن اقابل 
 دنیا کو پیغام دیاہے کہ چائنہ اکنامک کوریڈور کی کامیابی کیلئے پوری قوم متفق ہے اور یہ شاندار مستقبل کی تعمیر میں مدددے گی

Most Recent News: